ہم ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں جو ایک کثیر المنزلہ بلڈنگ کمپلکس میں واقع اپارٹمنٹس میں سے ہے جو متوسط طبقے کے متعدد خاندانوں کو سائبان فراہم کرتے ہیں۔ لیکن، عین ممکن ہے کہ یہاں حیوانوں کی قسم فِیلِس ڈومیسٹیکا (Felis Domestica، بِلّی) جن کو ہمارا کمپلکس بھا گیا ہے تعداد میں ہومو سیپئنز (Homo Sapiens، انسانوں) سے زیادہ ہوں۔ سبب یہ ہے کہ سمٹ کر پنجوں کے اندر چلے جانے والے نوکیلے ناخن رکھنے والے یہ چوپائے جو اپنے جنگلی رشتے دار شیروں، چیتوں، لِنکس (جنگلی بِلّی) اور اوسیلوٹس (میدانی چیتے) کا نام فخریہ لے سکتے ہیں، ہمارے علاقے میں کسی سے خوف نہیں کھاتے۔ بِلّیوں کی اس بڑھتی آبادی سے، جس کی نو زندگیاں ہوتی ہیں، ہر کوئی تنگ ہے لیکن کئی کو یہ مزاحیہ تفریخ بھی فراہم کرتی ہے۔ ہماری سڑک پر ان بِلّیوں نے خود ہی اپنے علاقوں کی سختی سے حد بندیاں کی ہوئی ہیں۔ نچلی منزل، پہلی اور دوسری منزل کے چوہوں کے یہ شکاری بھوک کی صورت میں حدِ فاصل کے پار باورچی خانوں پر ہاتھ صاف کرنے کے علاوہ اپنی اپنی منزل پر ہی رہتے ہیں۔ ٹیرس فقط نوعمروں کے لیے مخصوص شدہ ہے اور کبھی کبھار کچھ شاہانہ مزاج سابقہ سیامی بھی یہاں بیٹھ کر زبان سے جسم کو صاف کرنے اور دھوپ کھانے کے لیے اس جگہ کو استعمال کر لیتے ہیں۔ کچھ بڑے بِلّے خرخراتی نیند لینے کے لیے ایسی جگہوں پر آرام دہ کونے تلاش کرتے ہیں جہاں اتنی مختصر سی جگہ ہو کہ وہاں کوئی اور سرگرمی نہ ہوتی ہو، جیسے چوکیدار کا کیبن جب وہ بیچارہ ان کو اونگھتا ہوا مل گیا ہو۔ خدا نے ان بِلّیوں کو دو نرخرے عطاء کیے ہیں، ایک خرخرانے کے لیے اور دوسرا میاؤں میاؤں کرنے کے لیے، یوں ہمارے علاقے کی کچھ بلند آہنگ بلیاں خاص مواقع پر تمام رہائشیوں کو اپنی شبینہ موسیقی سے جگائے رکھتی ہیں۔ کچھ رہائشی جو ہر کونے کو چمچماتا صاف اور قرینے سے رکھنا چاہتے ہیں، اُس وقت جھنجھلا جاتے ہیں جب یہ آزاد منش بلِّیاں ان کی چیزوں کو الٹ پلٹ کر رکھ دیتی ہیں۔ تیز مزاج رہائشیوں کا پختہ خیال ہے کہ ان بِلّیوں کو طاقت کے زور پر نکال باہر کیا جانا چاہیے۔ لیکن نرم دل حضرات کچھ فیصلہ نہیں کر پا رہے اور بس یہ دیکھنے کے انتظار میں ہیں کہ حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں۔ پس ہم نہیں جانتے کہ بِلّی کی گردن میں گھنٹی باندھنے کا کام کس کے ذمے لگایا جائے گا! | Entry #32981 — Discuss 0 — Variant: Not specifiednone
Winner Voting points | 1st | 2nd | 3rd |
---|
28 | 5 x4 | 4 x2 | 0 |
- 1 user entered 18 "like" tags
- 1 user disagreed with "likes" (3 total disagrees)
ہمارے علاقے کی کچھ بلند آہنگ بلیاں خاص مواقع پر تمام رہائشیوں کو اپنی شبینہ موسیقی سے جگائے رکھتی ہیں | Flows well | Muzaffer Sharif Bhutta No agrees/disagrees | |
لیکن نرم دل حضرات کچھ فیصلہ نہیں کر پا رہے اور بس یہ دیکھنے کے انتظار میں ہیں کہ حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں | Flows well | Muzaffer Sharif Bhutta No agrees/disagrees | |
- 3 users entered 28 "dislike" tags
- 3 users agreed with "dislikes" (7 total agrees)
- 3 users disagreed with "dislikes" (29 total disagrees)
-2 +2 3 ہم ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں جو ایک کثیر المنزلہ بلڈنگ کمپلکس میں واقع اپارٹمنٹس میں سے ہے جو متوسط طبقے کے متعدد خاندانوں کو سائبان فراہم کرتے ہیں۔ | Mistranslations Poor formation of sentence and mistranslation | Raghib Akhtar | |
-2 2 سبب یہ ہے کہ | Syntax incorrect placement of cause qualifier 'سبب یہ ہے کہ'at start - does'nt convey sense. Or could've use 'لہٰذا' at start of next part of sentence. | Professor Saqib | |
-1 +1 2 سمٹ کر پنجوں کے اندر چلے جانے والے نوکیلے ناخن رکھنے والے | Syntax Fluency issue and also somewhat literal translation | Yaquob Muhammad | |
-2 +1 3 جنگلی رشتے دار | Spelling جنگلی ہم زادوں not جنگلی رشتہ دار | Yaquob Muhammad | |
-1 1 آبادی سے، جس کی نو زندگیاں | Mistranslations کیا نو زندگیاں آبادی کی ہوتی ہیں یا بلی کی؟ | Professor Saqib | |
-2 +1 2 کئی | Spelling It is better to use بہت سوں instead of کئی | Yaquob Muhammad | |
-1 +1 1 سڑک | Spelling In Urdu, the term "avenue" can be translated as: خیابان / گزرگاہ / راستہ / داخل ہونے کے لیے کوئی راہ / کوئی کھلا یا سیدھا راستہ یا گلی / کوچہ یا روش (خیابان) جس کے دونوں طرف درخت ہوں / سایہ دار راستہ۔ | Yaquob Muhammad | |
| Grammar errors plural lines of control translated as singular line | Professor Saqib | |
-1 1 منزل | Grammar errors Plural form is used in the source but the translation reflects use of singular form | Yaquob Muhammad | |
-1 1 شاہانہ مزاج سابقہ سیامی | Mistranslations 'Aristocrats from erstwhile Siam' translated as 'erstwhille siamese with aristocratic disposition' - and btw, aristocrats are nobility رئیسانہ, not royalty or شاہانہ | Professor Saqib | |
زبان سے جسم کو صاف کرنے | Mistranslations body licking is simply action of licking the body جسم کو چاٹنا , source doesnt carry its effect of cleanlinesss or صاف کرنا , and otherwise, bodylicking might not always result in cleanliness | Professor Saqib No agrees/disagrees | |
-2 2 دھوپ کھانے | Mistranslations Literal translation is provided. | Yaquob Muhammad | |
-1 1 کوئی اور سرگرمی نہ ہوتی ہو | Mistranslations There are no words implying such sense | Professor Saqib | |
-1 1 موسیقی | Mistranslations 'orchestras' translated as 'music' | Professor Saqib | |
-1 1 ہر کونے کو | Mistranslations No words in source convey this sense | Professor Saqib | |
-1 1 چمچماتا صاف اور قرینے سے | Mistranslations Is it a translation of 'clean as a cat in pattens'? | Professor Saqib | |
-1 1 آزاد منش بلِّیاں | Mistranslations No such phrase such as 'grey cats' exists, which means 'آزاد منش بلیاں'. Perhaps a link can be shared? | Professor Saqib | |
-2 2 کہ بِلّی کی گردن میں گھنٹی باندھنے کا کام کس کے ذمے لگایا جائے گا! | Mistranslations Literal translation is provided for the idiom "who will bell the cat!" | Yaquob Muhammad | |
|
ہم ایک کثیر المنزلہ عمارتی کمپلیکس کے چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں، جو متعدد متوسط طبقے کے متعدد خاندانوں کو سائبان فراہم کرتا ہے۔ لیکن فیلیس ڈومیسٹیکا خاندان کے ارکان جو ہمارے کمپلیکس کے سحر میں گم ہیں ہومو سیپیئن کے ارکان کو بڑی آسانی سے مات دے سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ چوپائےاپنے اندر باہر ہونے والے پنجوں کے ساتھ اپنے علاقائی چچا زادوں اور ماموں زادوں —شیروں، چیتوں ، جنگلی بلوں اور آوارہ بلیوں کے ہم عصر ہیں اور ہمارے علاقے میں کسی سے خوف نہیں کھاتے ہیں۔ نو زندگیوں پر مشتمل بلیوں کی بڑھتی آبادی اپنے پنجوں سے ہر ایک کو پریشان کرتی ہے، بہت سوں کے لیے مزاحیہ تفریح کے سامان کا ذریعہ ہے۔ ہمارے ایوینیو کی ان بلیوں کی سخت علاقائی حدود متعین ہیں۔ گراؤنڈ فلور، پہلی اور دوسری منزل کی چوہوں کی شکاری اپنی منزلوں تک محدود رہتی ہیں، سوائے چند بھوکی بلیوں کے جو اپنی حدود عبور کر کے باورچی خانے میں داخل ہو جاتی ہیں۔ ٹیرس نوزائیدہ بلیوں کے لیے مخصوص ہے اور کبھی کبھار اعلی طبقے کی بلیاں اسے استعمال کرتی ہیں جن کی نسل سیامی ہے، جسم چاٹنے اور آفتابی غسل کے لیے۔ کچھ ٹوم بلیاں نیند لینے کے لیے کنارے ڈھونڈتی ہیں جہاں دوسری بلی کے لیے راستہ نہیں ہوتا، جیسے واچ مین کا کیبن جہاں ان بیچاروں کو چوتے ہوئے پایا جاتا ہے۔ خدا نے ان بلیوں کو دو قسم کی آوازوں سے نوازا ہے، ایک غراہٹ کے لیے اور دوسری میاؤں کے لیے اور ہمارے علاقے میں چند بلیاں تو اپنی رات کی موسیقی سے مخصوص مواقع پر مکینوں کو مسلسل جگائے رکھتی ہیں۔ بعض مکین جو صفائی ستھرائی کے عادی ہیں اس وقت بہت تنگ ہوتے ہیں جب یہ سرمئی بلیاں ان کی چیزوں کو ادھر ادھر بکھیر دیتی ہیں۔ بعض جارحانہ مکین تو اس بات کے قائل ہیں کہ ان بلیوں دُم سے پکڑ کر باہر پھینک دینا چاہیے۔ لیکن امن پسند مکین فیصلہ نہیں کر پاتے یہ انتظار کرتے ہوئے کس جانب بلی چھلانگ لگاتی ہے۔ خیر ہم نہیں جانتے کہ بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے کا سہرا کس کے سر سجے گا۔ | Entry #33011 — Discuss 0 — Variant: Not specifiednone
Voting points | 1st | 2nd | 3rd |
---|
24 | 5 x4 | 1 x2 | 2 x1 |
- 1 user entered 1 "like" tag
ہمارے علاقے میں چند بلیاں تو اپنی رات کی موسیقی سے مخصوص مواقع پر مکینوں کو مسلسل جگائے رکھتی ہیں | Flows well | Muzaffer Sharif Bhutta No agrees/disagrees | |
- 4 users entered 27 "dislike" tags
- 1 user agreed with "dislikes" (11 total agrees)
، | Punctuation no need to insert a comma before the transition word "جو". | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
+1 متعدد متوسط طبقے کے متعدد | Mistranslations Word متعدد repeating abruptly | Syed Muslim Rizvi | |
ہومو سیپیئن کے ارکان کو بڑی آسانی سے مات دے سکتے ہیں | Spelling It's about increasing the number | Raghib Akhtar No agrees/disagrees | |
| Mistranslations Ocelots should not be translated as "Stray cats". | Syed Muslim Rizvi | |
| Mistranslations Actual translation of "... who can boast of their country cousins,..." is missing. | Yaquob Muhammad | |
اور | Spelling missing effect qualifier 'لہٰذا' to convey sense of cause described earlier usning 'چونکہ' | Professor Saqib No agrees/disagrees | |
| Spelling Use of two words with the same meaning is inappropriate. Only one out of the two terms سامان or ذریعہ should be used here. | Syed Muslim Rizvi | |
+1 چند بھوکی بلیوں کے جو اپنی حدود عبور کر کے باورچی خانے | Mistranslations Missed out on the meaning intended in the source. | Syed Muslim Rizvi | |
| Mistranslations Totally missed out who is being referred here (the watch man or the cats?) | Syed Muslim Rizvi | |
چند بلیاں | Omission "Sopranos" missed out from translation | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
سرمئی بلیاں | Mistranslations Word to word translation not conveying the meaning here. | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
بلیوں دُم | Grammar errors missing connector کو between words | Professor Saqib No agrees/disagrees | |
دُم سے پکڑ کر | Mistranslations Cat o Nine tails is a type of hunter for flogging, and does'nt mean to throw cat by it's tail | Professor Saqib No agrees/disagrees | |
لیکن امن پسند مکین فیصلہ نہیں کر پاتے یہ انتظار کرتے ہوئے | Spelling Poor sentence structuring | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
کس جانب بلی چھلانگ لگاتی ہے | Mistranslations Literal translation instead of idiomatic translation required | Professor Saqib No agrees/disagrees | |
|
ہم متعدد متوسط خاندانوں کو پناہ مہیا کرنے والی ایک کثیر المنزلہ عمارت کے چھوٹے اپارٹمنٹس میں سے ایک میں رہائش پذیر ہیں۔ لیکن جن گھریلو بلیوں کے خاندان نے ہماری بڑی عمارت کو شرفِ پسندیدگی بخشا ہے اُن کی تعداد انسانی برادری کے افراد سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ چونکہ اپنے پنجوں کو اپنے جسم میں سمیٹ لینے والے یہ چوپائے، جو دیہی/جنگلی علاقوں میں رہنے والے اپنے ہم نسل ببر شیروں، شیروں، تیندووں اور جنگلی بلیوں پر فخر کر سکتے ہیں، ہمارے قرب و جوار میں کسی سے خوفزدہ نہیں۔ اپنے پنجوں میں نو زندگیاں پوشیدہ رکھنے والی بلیوں کی بڑھتی آبادی ہر ایک کے لئے باعثِ پریشانی ہے مگر بہت سے لوگوں کو مزاحیہ تفریح مہیا کرتی ہے۔ ہماری درختوں سے گِھری بڑی سڑک پر ان بلیوں نے علاقائی حدود کا تعین اپنے تئیں بالکل درست کر رکھا ہے۔ زمینی، پہلی اور دوسری منزل کی چوہے مار بلیاں اپنی منزلوں پر رہتی ہیں سوائے بھوک کی حالت میں جب وہ خوراک کی تلاش میں کنٹرول لائن کو عبور کر کے باورچی خانوں پر اچانک حملہ آور ہوتی ہیں۔ چھت خاص طور پر نوجوان بلے بلیوں کے لیے مخصوص ہے اور کبھی کبھار سابق سیامی نسل کی اشرافیہ کے جسم چاٹنے اور غُسلِ آفتابی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ کچھ بلے خُرخُر کرتی آسودہ نیند کے لئے ایسی جگہوں پرگرم آرام دہ گوشے ڈھونڈتے ہیں جہاں جگہ کی گنجائش کم ہوتی ہے، جیسے چوکیدار کا کیبن، جہاں انہیں بے چارہ [چوکیدار] ہلکی نیند/جھپکی لیتا ہوا مل سکتا ہے۔ خدا نے ان بلیوں کو دو صوتی خانے تحفے میں دئیے ہیں، ایک خُرخُر کرنے کے لیے اور دوسرا میاوں میاوں کے لیے اور ہمارے علاقے میں بدمعاش بلیوں میں سے چند ایک کا غول خاص مواقع پر تمام رہائشیوں کو اپنے شبینہ شوروغُل کی وجہ سے جگائے رکھتا ہے۔ رہائش پذیر لوگوں میں انتہائی صاف ستھرا رہنے کے کچھ خواہشمند غصے میں آ جاتے ہیں جب یہ خاکستری بلیاں ان کی چیزوں کو گندہ کر دیتی ہیں۔ رہائش پذیر لوگوں میں جارحانہ انداز میں مسئلے کو حل کرنے کے خواہشمند شدت سے محسوس کرتے ہیں کہ ان بلیوں کو زبردستی مار کر بھگایا جانا چاہئے۔ لیکن نرم دل لوگ فیصلہ کرنے میں متذبذب ہیں اور صورتحال کے واضح ہونے کے منتظر ہیں۔ اچھا، ہمیں نہیں معلوم کہ بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے کے لئے کسے بلایا جائے گا! | Entry #33025 — Discuss 0 — Variant: Not specifiednone
Voting points | 1st | 2nd | 3rd |
---|
15 | 3 x4 | 1 x2 | 1 x1 |
- 2 users entered 2 "like" tags
- 1 user agreed with "likes" (1 total agree)
+1 ہم متعدد متوسط خاندانوں کو پناہ مہیا کرنے والی ایک کثیر المنزلہ عمارت کے چھوٹے اپارٹمنٹس میں سے ایک میں رہائش پذیر ہیں۔ لیکن جن گھریلو بلیوں کے خاندان نے ہماری بڑی عمارت کو شرفِ پسندیدگی بخشا ہے | Flows well | Raghib Akhtar | |
- 5 users entered 25 "dislike" tags
- 2 users agreed with "dislikes" (11 total agrees)
- 4 users disagreed with "dislikes" (10 total disagrees)
+1 جن گھریلو بلیوں کے خاندان | Omission Specific cat species name omitted (Felis Domestica). Otherwise, there is no basis to call them 'family' or 'خاندان' | Professor Saqib | |
+1 اپنے پنجوں کو اپنے جسم میں سمیٹ لینے والے | Spelling Incorrectly description for "retractable claws". | Syed Muslim Rizvi | |
-1 1 دیہی/جنگلی | Other Does not flow well. No need to provide options of words in translation. | Syed Muslim Rizvi | |
اپنے پنجوں میں نو زندگیاں پوشیدہ رکھنے والی بلیوں کی بڑھتی آبادی | Mistranslations Literal translation of the idiom "possessing nine lives up" | Yaquob Muhammad No agrees/disagrees | |
-1 1 لئے | Spelling لیے. This is repeating, while at some instances the correct spelling is used. | Syed Muslim Rizvi | |
حدود کا تعین اپنے تئیں بالکل درست کر رکھا ہے | Spelling | G. M. Khan No agrees/disagrees | |
-1 1 چھت | Mistranslations does'nt translate 'terrace' correctly | Professor Saqib | |
پرگرم | Punctuation space missing between two words | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
جگہ کی گنجائش | Grammar errors Does not flow well with use of two expressions for the same thing in one phrase. It should be either "جگہ کم" or "گنجائش کم". | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
| Mistranslations No need to put brackets here only وہ should have been used which was missed out. | Syed Muslim Rizvi | |
ہلکی نیند/جھپکی | Other Does not flow well. Unnecessarily providing two options for a single word. | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
-1 1 خاکستری بلیاں | Mistranslations Word to word translation. Missed out on the idiomatic sense. | Syed Muslim Rizvi | |
جارحانہ انداز میں مسئلے کو حل کرنے کے خواہشمند | Mistranslations Improper expression. It should indicate a characteristic... not a wish | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
-2 2 کہ بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے کے لئے کسے بلایا جائے گا! | | Yaquob Muhammad | |
|
ہم ایک ایسے کثیر المنزلہ بلڈنگ کمپلیکس کے ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں جو متعدد متوسط طبقے کے خاندانوں کو پناہ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ لیکن فیلس نسل کی پالتو بلیاں، جنہوں نے ہمارے کمپلیکس کو ترجیح دی ہے، تعداد میں ہومو سیپینز (نوع انسان) کے ارکان کی تعداد سے بہت زیادہ ہو سکتی ہیں۔ چونکہ سکڑنے کے قابل پنجوں کے حامل یہ چوپائے، جو اپنے ملک کے ہم ذات جانوروں جیسے شیر، ٹائیگرز، جنگلی بلیوں اور اوسیلاٹس (میدانی چیتے/چیتے سے مشابہ چتیوں والی بلی) پر فخر کر سکتے ہیں، ہمارے قرب و جوار میں کسی سے نہیں ڈرتے۔ بڑھتی ہوئی بلیوں کی آبادی، جو انتہائی نا مساعد حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھنے کی بنا پر زیادہ عمر پاتی ہیں، ان کے پنجے ہر ایک کو پریشان کرتے ہیں لیکن بہت سوں کو مزاحیہ راحت بھی فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے ایونیو میں ان بلیوں کے اپنی جائے سکونت کے لحاظ سے سخت حد بندیاں پائی جاتی ہیں۔ گراؤنڈ فلور، پہلی اور دوسری منزلوں کے چوہوں کے یہ شکاری اپنے بھوک کو مٹانے کے لیے کنٹرول لائن کے پار موجود کچن پر دھاوا بولنے کے علاوہ اپنی ہی منزلوں پر رہتی ہیں۔ ٹیرس خاص طور پر نوجوان بلیوں (بلیوں کے بچوں) کے لیے مخصوص ہے اور اسے کبھی کبھار سیام سے تعلق رکھنے والے پرانے وقتوں کے اشرافیہ جسمانی چاٹ اور دھوپ لینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ کچھ ٹامکیٹس (نر بلے) ایسی جگہوں پر آرام دہ کونے ڈھونڈتے ہیں جہاں کسی بلی کے اندر گھسنے کی گنجائش ہی نہیں ہوتی، جیسے چوکیدار کا کیبن، جہاں انہیں شاید ہی کوئی غریب ساتھی بلی قیلولہ کرتے ہوئے مل سکتی ہو۔ خدا نے ان بلیوں کو دو حنجروں (نرخروں) سے نوازا ہے ایک خرخر کرنے (خوشی کے وقت کی آواز) کے لیے اور دوسرا میو میو کرنے کے لیے، اور ہمارے علاقے میں موجود غنائی آواز میں گانے والی چند بلیاں خاص مواقع پر علاقے کے تمام رہائشیوں کو اپنے رات کے نغموں کے ساتھ بیدار رکھتی ہیں۔ کچھ رہائشی جو اپنے طور طریقوں میں بلی کی طرح صاف ستھرا رہنے کی خواہش رکھتے ہیں جب یہ بھورے رنگ کی بلیاں ان کی چیزوں میں خلل ڈالتی ہیں تو وہ مشتعل ہو جاتے ہیں۔ رہائشیوں میں سے پھیری لگانے والے سختی سے محسوس کرتے ہیں کہ ان بلیوں کو نو گرہ دار ڈوریوں کے حامل رسی کے کوڑے کے ساتھ نکال باہر کر دینا چاہئیے۔ لیکن یہ معصوم لوگ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر سکے ہیں اور کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے تاخیری حربوں سے کام لیتے ہوئے حالات میں تبدیلی کے حوالے سے مزید معلومات کے منتظر ہیں۔ اچھا، ہم نہیں جانتے کہ اس خطرناک اور مشکل کام کو سر انجام دینے کا خطرہ کون مول لے گا! | Entry #32792 — Discuss 0 — Variant: Not specifiednone
Voting points | 1st | 2nd | 3rd |
---|
8 | 1 x4 | 1 x2 | 2 x1 |
- 4 users entered 27 "dislike" tags
- 3 users agreed with "dislikes" (14 total agrees)
- 1 user disagreed with "dislikes" (13 total disagrees)
-1 1 بلڈنگ کمپلیکس | Mistranslations عمارتی احاطہ | G. M. Khan | |
-1 1 چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں جو متعدد متوسط طبقے کے خاندانوں کو پناہ کی سہولت | Syntax conveys sense as if one small apartment houses many middle class families, instead of intended sense | Professor Saqib | |
-1 +1 1 فیلس نسل | Omission Missed complete nomenclature of cat family | Professor Saqib | |
ترجیح دی | Mistranslations Take a fancy to translated as "prefer" | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
-1 +1 1 ان کے پنجے ہر ایک کو پریشان کرتے ہیں لیکن بہت سوں کو مزاحیہ راحت بھی | Spelling Totally missed the meaning of possessing nine lives up their claws. | Syed Muslim Rizvi | |
کے | Grammar errors بلیوں کی حد بندیاں ، نہ کہ بلیوں کے حد بندیاں grammatical mixing of genders | Professor Saqib No agrees/disagrees | |
| Mistranslations "Territory" translated in the sense of "residence". | Syed Muslim Rizvi | |
پائی جاتی ہیں | Mistranslations Not in line with source that says the cats have their own demarcations. | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
-1 1 کنٹرول لائن | Grammar errors Plural source term transliterated as singular | Syed Muslim Rizvi | |
-1 1 کچن | Spelling Should have been translated. The source is plural but transliterated as singular. | Syed Muslim Rizvi | |
| Mistranslations Inappropriate word to word translation of the idiom. | Syed Muslim Rizvi | |
-1 +1 1 چوکیدار کا کیبن، جہاں انہیں شاید ہی کوئی غریب ساتھی بلی قیلولہ کرتے ہوئے مل سکتی ہو | Mistranslations Totally missed out on translation. Watchman mixed up with cat, instead of conveying the meaning of the idiom first and then addressing the part that mentions watchman. | Syed Muslim Rizvi | |
حنجروں (نرخروں) | Other No need to put in two words for the same thing. | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
جب یہ بھورے رنگ کی بلیاں | Spelling Meaning of the Idiom totally missed in word to word translation. | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
| Mistranslations Literal translation not conveying the meaning intended here. | Syed Muslim Rizvi | |
-1 +1 1 کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے تاخیری حربوں سے کام لیتے ہوئے | Spelling Unnecessary deliberation not in line with the source. | Syed Muslim Rizvi | |
|
ہم ایک کثیر منزلہ عمارتی کمپلیکس جو متوسط طبقے کے متعدد خاندانوں کو رہائش فراہم کرتا ہے، کے چھوٹے اپارٹمنٹس میں سے ایک میں رہتے ہیں۔ لیکن، فیلیس ڈومیسٹیکا خاندان [بلیوں کی پالتو جنس] کے ارکان جو ہمارے کمپلیکس کو [رہائش کے لیے] پسند کر چکے ہیں وہ شاید ہومو سیپیئنز [نوع انسانی] کے ارکان سے تعداد میں زیادہ ہی ہوں۔ چونکہ یہ سکڑنے والے پنجوں کے حامل چوپائے اپنے دیہاتی عم زادوں جیسے کہ شیروں، چیتوں، سیاہ گوشوں اور میدانی چیتوں پر فخر کر سکتے ہیں، سو یہ ہمارے پڑوس میں کسی سے نہیں ڈرتے۔ پنجوں میں نو زندگیاں چھپائے بلیوں کی بڑھتی ہوئی آبادی ہر کسی کے لیے باعث پریشانی ہے مگر بہتوں کے لئے یہ باعث مزاح منتج بہ راحت بھی ہے۔ ہمارے کوچے کی بلیاں علاقے کے بارے میں اپنی سخت حد بندیاں رکھتی ہیں۔ حدود فاصل کے پار واقع باورچی خانوں میں بھوک کے مارے حملے کرنے کے سوا زمینی، پہلی اور دوسری منزل کے چوہوں کے شکاری اپنی منزل تک ہی محدود رہتے ہیں۔ ٹیرس بلی کے بچوں کے لئے مخصوص ہے اور کبھی کبھار اِسے سابق سیام کی اشرافیہ اپنے جسم کو چاٹنے اور غسل آفتابی کے لئے استعمال کرتی ہے۔ کچھ بلے خرخراہٹ دار نیند لینے کو ایسی جگہوں پر بھی آرام دہ گوشے ڈھونڈ لیتے ہیں جہاں گنجائش نہیں ہوتی، جیسے کہ چوکیدار کا کمرہ، جہاں انہیں وہ بیچارا اونگھتا ہوا مل گیا ہو گا۔ خدا نے ان بلیوں کو دو صوتی نرخرے عطا کیے ہیں جن میں سے ایک خرخرانے کے لئے ہے اور دوسرا میائوں میائوں کرنے کے لئے اور ہمارے علاقے کی چند غنائی گلوکار بلیاں خصوصی مواقع پر اپنے سازندوں کے شبینہ طائفے کے ساتھ تمام رہائشیوں کو جگائے رکھتی ہیں۔ کچھ رہائشی جو پیٹنز [اونچے حفاظتی جوتے] استعمال کرتے ہوئے بلی ہی کی مانند صاف رہنا چاہتے ہیں، چڑ جاتے ہیں جب یہ بھوری بلیاں ان کی چیزیں خراب کر دیتی ہیں۔ رہائشیوں میں سے جنگ پسند شدت سے محسوس کرتے ہیں کہ ان بلیوں کو کیٹ او نائن ٹیلز [نو شاخی چابک] مار کے نکال باہر کیا جانا چاہیے۔ مگر امن پسند اس انتظار میں مذبذب ہیں کہ دیکھیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ خیر، ہمیں نہیں معلوم کہ بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے کے لیے کسے بلایا جائے گا! | Entry #32690 — Discuss 0 — Variant: Not specifiednone
Voting points | 1st | 2nd | 3rd |
---|
8 | 1 x4 | 1 x2 | 2 x1 |
- 1 user entered 2 "like" tags
- 3 users entered 30 "dislike" tags
- 1 user agreed with "dislikes" (4 total agrees)
- 1 user disagreed with "dislikes" (18 total disagrees)
-1 1 ہم ایک کثیر منزلہ عمارتی کمپلیکس جو متوسط طبقے کے متعدد خاندانوں کو رہائش فراہم کرتا ہے، کے چھوٹے اپارٹمنٹس میں سے ایک میں رہتے ہیں۔ لیکن، فیلیس ڈومیسٹیکا خاندان | Mistranslations | Raghib Akhtar | |
-1 1 [رہائش کے لیے] | Mistranslations No need to insert qualifying translation in brackets here. | Syed Muslim Rizvi | |
+1 سکڑنے والے پنجوں کے حامل | Mistranslations The paws themselves do not get small in size, its the claws that retract. | Syed Muslim Rizvi | |
جیسے کہ | Grammar errors Not in line with the source which is specific to the four animals. There is no indicative from. | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
، سو | Punctuation Either the connecting word سو will be used or the comma. | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
-1 1 پنجوں میں نو زندگیاں چھپائے | Mistranslations Literal translation is provided for the idiom "possessing nine lives up" | Yaquob Muhammad | |
-1 1 لئے | Spelling Wrong spelling. Same word spelled correctly earlier in this phrase. This mistake is repeating throughout.. | Syed Muslim Rizvi | |
-1 1 ہمارے کوچے کی بلیاں | Mistranslations "These" cats "in" our avenue mistranslated as "The" cats "of" our | Syed Muslim Rizvi | |
بلی کے بچوں | Spelling Young ones is not limited to kittens. | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
-1 1 ہے | Grammar errors Singular form is used where the source reflects plural form | Yaquob Muhammad | |
-1 1 صوتی | Mistranslations نرخرہ means voice box. No need to provide separate translation for "voice". | Syed Muslim Rizvi | |
غنائی گلوکار | Mistranslations Not conveying the intended meaning from source (Soprano) | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
-1 1 جو پیٹنز [اونچے حفاظتی جوتے] استعمال کرتے ہوئے بلی ہی کی مانند صاف رہنا چاہتے | Mistranslations Word to word translation. Instead of conveying clean as cat in pattens, it conveys "wearing pattens to stay clean like a cat". | Syed Muslim Rizvi | |
-1 1 چڑ جاتے ہیں | Syntax Abrupt placement creating fluency issue in sentence structure | Syed Muslim Rizvi | |
-1 1 بھوری بلیاں | Spelling Literal word to word translation of the idiom attempted. Meaning not conveyed. | Syed Muslim Rizvi | |
-1 1 کیٹ او نائن ٹیلز [نو شاخی چابک] | Mistranslations too literal transliteration and translation for the English expression. | Syed Muslim Rizvi | |
-1 1 یر، ہمیں نہیں معلوم کہ بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے کے لیے کسے بلایا جائے گا! | | Yaquob Muhammad | |
|
ھم ایک کئ منزلہ عمارت کے احاطے میں ایک چھوٿے فلیٿ میں رہتے ہیں جو درمیانے طبقے کے کئ گھرانوں کو رہائش مہیا کرتی ھے. لیکن پالتو بلیوں کے خاندان کے افراد جنہیں کہ ہمارا احاطہ پسند آچکا ھے نے انسانوں کی تعداد پر لازماً سبقت حاصل کر لی ھے. کیونکہ یہ چوپائے جنکے پنجے واپس کھینچنے کے قابل ہوتے ہیں، جو کہ اپنے دیہی چچاذاد شیر، باگ، سیاہ گوش اور میدانی چیتوں پر فخر کر سکتے ھیں ہمارے ارد گرد کسی سے نہیں ڈرتے. بلیوں کی بڑھتی ہوئ آبادی جن کے پنجوں نے نو زندگیاں لیں سب کو پریشان کرتی ھیں جبکہ کئ کو مزاحیہ راحت مہیا کرتی ہیں. ہماری شاہراہ پران بلیوں کے علاقے کی اپنی سخت حدبندیاں ہیں. زمینی منزل، پہلی منزل اور دوسری منزل کے چوہے مار اپنی منزلوں پر ہی رہتے ہیں ماسوائے بھوکوں کے جو باورچی خانوں میں چوری کرتے ہیں کنٹرول لائن کے آر پار. چھت صرف چھوٹوں کے لیئے مختص ہےاور کبھی کبہار پہلے سیام کے اشراف چاٹنے اور دھوپ سیکنے کیلیئے استعمال کرتے ہیں. کچھ بلیاں آرامدہ نکڑ تلاش کر کےنیند کا خاتمہ کرتی ہیں جہاں بالکل گنجائش ہی نہیں، جیسا کہ چوکیدار کی کوٹهری، جہاں کہ انہوں نے معصوم بلی کو آرام کرتے ہوئے پکڑا ہوگا. خدا نے ان بلیوں کو دو صوتی خانوں سے نوازا ہے ایک خر خر کرنے اور دوسرا میانو کرنے کیلیئے اور ہمارے علاقے کی کچھ گائک بلیاں تو کبھی کبہار خاص مواقع پر سب رہائشیوں کو جگائے رکھتی ہیں اپنے شب بیداروں والے آرکیسٹراؤں سے. کچھ رہائشی جو صاف رہنا چاہتے ہیں جیسے کہ بلی کھڑاوّں میں تنگ ہوتی ہے جب یہ سرمئی بلیاں ان کی چیزیں خراب کرتی ہیں. رہائشیوں میں سے شکاری یہ سختی سے محسوس کرتے ہیں کہ ان بلیوں کو کسی گانٹھ کوڑے سے بھگایا جائے. لیکن کبوتر غیر یقینی منطضر ہیں یہ دیکھنے کیلیئے کہ بلی کس طرف چھلانگ لگاتی ہے. خیر، ہمیں علم نہ ہے کہ بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے کسے بلایا جائے گا. | Entry #32740 — Discuss 0 — Variant: Not specifiednone
Voting points | 1st | 2nd | 3rd |
---|
8 | 2 x4 | 0 | 0 |
- 1 user entered 1 "like" tag
- 1 user agreed with "likes" (1 total agree)
| Good term selection Very good adaptation of 'Cat o Nine Tails' in Urdu | Professor Saqib | |
- 5 users entered 29 "dislike" tags
- 4 users agreed with "dislikes" (20 total agrees)
- 1 user disagreed with "dislikes" (7 total disagrees)
ھے | Inconsistencies Inconsistent spelling ہے vs ھے at different points. | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
. | Other Use of English full stop throughout the text. Urdu full stop (ختمہ) that looks like a dash "۔" not used. | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
-1 +1 1 لیکن پالتو بلیوں کے خاندان کے افراد جنہیں کہ ہمارا احاطہ پسند آچکا ھے نے انسانوں کی تعداد پر لازماً سبقت حاصل کر لی ھے. | Mistranslations Mistranslated | Raghib Akhtar | |
-1 1 جنکے | Punctuation These are Two words جن and کے that must be separated by a space. | Syed Muslim Rizvi | |
ھیں | Inconsistencies Inconsistent spelling ہیں vs ھیں at different points. | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
-1 1 کنٹرول لائن | Grammar errors Plural source term transliterated as singular | Syed Muslim Rizvi | |
چاٹنے | Omission Missed out "body" from "body lickings" | Syed Muslim Rizvi No agrees/disagrees | |
+1 جہاں کہ انہوں نے معصوم بلی کو آرام کرتے ہوئے پکڑا ہوگا | Mistranslations catnapping is taking a short nap, and not nabbing the cat while sleeping | Professor Saqib | |
+2 جگائے رکھتی ہیں اپنے شب بیداروں والے آرکیسٹراؤں سے. | Syntax Poor formation of sentence | Professor Saqib | |
+2 جیسے کہ بلی کھڑاوّں میں تنگ ہوتی ہے | Spelling its not cat which is getting irritated due to wearing pattens, rather residents who are like those who wore them; wish to remain squeaky clean and organized | Professor Saqib | |
+2 بلی کس طرف چھلانگ لگاتی ہے | Mistranslations literal translation | Professor Saqib | |
|